29.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںعالمی رہنما ڈبلیو ایچ او سے لاتعلق بارے صدر ٹرمپ کا فیصلہ...

عالمی رہنما ڈبلیو ایچ او سے لاتعلق بارے صدر ٹرمپ کا فیصلہ واپس لینے کے لیے امریکا پر دباؤ ڈالیں، ڈبلیو ایچ او

- Advertisement -

جنیوا ۔4فروری (اے پی پی):عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او)کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اژہانوم گیبریئس نے عالمی رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ امریکا پر دباؤ ڈالیں کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقوام متحدہ کی تنظیم سے علیحدگی کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔العریبیہ اردو کے مطابق یہ بات ٹیڈروس گزشتہ روز ایک بیان میں کہی۔

ا نہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ اونے جنوری 2020 میں دنیا کو کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات بارے خبردار کیا ، اس کے بعد درجنوں اصلاحات نافذ کی گئیں جن میں ڈونر بیس کو بڑھانے کی کوششیں بھی شامل ہیں۔ ٹیڈروس نے شرکا کو بتایا کہ امریکا کو تنظیم میں واپس لانا بہت اہم ہوگا، اس تناظر میں مجھے یقین ہے کہ آپ سب اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے فنانس ڈائریکٹر جارج کیریاکو نے امریکی اخراج کے اثرات بارے ایک الگ خصوصی میٹنگ میں کہا کہ امریکا نے ابھی تک عالمی ادارہ صحت کو سال 2024 کااپنا حصہ ادا نہیں کیا جس کی وجہ سے ادارے کے بجٹ میں خسارہ ہے۔

- Advertisement -

مالی سال 2024-2025 کے لیے امریکا عالمی ادارہ صحت کو بڑے فرق سے سب سے بڑا عطیہ دہندہ ہے کیونکہ اس کا تعاون تقریباً 988 ملین ڈالر رہا، تنظیم کے 6.9 بلین ڈالر کے بجٹ میں امریکی حصہ تقریباً 14 فیصد رہا۔ اجلاس میں پیش کی گئی بجٹ دستاویز سے ظاہر ہوا کہ ڈبلیو ایچ او کا ہنگامی صحت پروگرام امریکی فنڈز پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔گزشتہ ہفتے یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے حکام کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ فوری طور پر عالمی ادارہ صحت کے ساتھ کام کرنا بند کر دیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555730

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں