39.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںعالمی رینکنگ میں گرین پاسپورٹ کی درجہ بندی میں اضافہ کیلئے اقدامات...

عالمی رینکنگ میں گرین پاسپورٹ کی درجہ بندی میں اضافہ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،ڈاکٹرطارق فضل چوہدری

- Advertisement -

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرپارلیمانی امورڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ عالمی رینکنگ میں گرین پاسپورٹ کی درجہ بندی میں اضافہ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،جن افغان شہریوں کوسسٹم کی غلطیوں کی وجہ سے پاسپورٹ جاری ہوئے تھے انہیں بلاک کیا جارہاہے، نادراکانظام دنیاکے بہترین نظاموں میں شامل ہے۔جمعرات کوقومی اسمبلی وقفہ سوالات کے دوران شرمیلافاروقی کے سوال پرپارلیمانی امورکے وفاقی وزیرڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے ایوان کوبتایا کہ سبزپاسپورٹ کواس وقت عزت ملے گی جب سب سے پہلے ہم اپنے گھرکوٹھیک کرلیں۔

انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک رہنے والے بعض عاقبت نااندیش لوگ اگران ممالک کی پارلیمان میں پاکستان کے خلاف قراردادیں پاس کریں گے توہمارے ملک کے پاسپورٹ کی کیاعزت رہ سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاسپورٹس کی درجہ بندی کے انڈیکس کیلئے ایک طریقہ کارہوتاہے، اس میں 50فیصد وزن اس بات پرہے کہ متعلقہ ملک کے بین الاقوامی طورپرکتنے ممالک کے ساتھ ویزہ فری رجیم قائم ہے،پاکستان کے 33ممالک کے ساتھ ویزہ فری رجیم ہے، جاپان کے 197ممالک کے ساتھ ویزہ فری رجیم ہے،چونکہ ہمارے اس حوالہ سے معاہدے کم ہیں اسلئے ہماری رینکنگ نیچھے ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ ٹیکسیشن،عالمی تاثر،سیٹزن شپ فریڈم اوردیگراموربھی ہے جس سے رینکنگ بنتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ای پاسپورٹ کاآغاز کردیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے پاسپورٹ کی عزت بہت بڑھ گئی ہے۔

ثمینہ گھرکی کے سوال پرانہوں نے کہاکہ جن افغان شہریوں کوسسٹم کی غلطیوں کی وجہ سے پاسپورٹ جاری ہوئے تھے انہیں بلاک کیا جارہاہے، نادراکانظام دنیاکے بہترین نظاموں میں شامل ہے اورکئی ممالک نے یہ نظام اپنانے کی خواہش کااظہارکیاہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597293

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں