عالمی زرمبادلہ کے ذخائر میں چینی کرنسی آر ایم بی کے تناسب میں ریکارڈ اضافہ ، آئی ایم ایف

102
منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف

واشنگٹن ۔ 04جون (اے پی پی) عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں عالمی زرمبادلہ کے ذخائر میں چینی کرنسی آر ایم بی کے تناسب میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے،اور یہ2.02 تک جا پہنچا ہے۔ یہ تناسب آسٹریلیائی ڈالر کے1.55فیصد اور کینیڈین ڈالر کے 1.7 فیصد سے زیادہ ہے۔رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ، نوول کورونا وائرس پھیلنے کے بعد مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے امریکی ڈالر کی ایک بڑی رقم ذخیرہ کر لی تھی۔ آئی ایم ایف کو رپورٹ کئے گئے زرمبادلہ کے ذخائر میں امریکی ڈالر کا تناسب گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی میں 60.8 فیصد سے بڑھ کر 61.9 فیصد ہو گیا ہے۔ امریکی ڈالر کا تناسب بدستور سب سے زیادہ ہے