عالمی سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی سائیکلسٹ کا تربیتی کیمپ شروع

150

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے عالمی سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی سائیکلسٹ کا تربیتی کیمپ شروع ہو گیا ہے۔ عالمی چیمپئن شپ رواں سال اکتوبر میں دوحہ، قطر میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اظہر شاہ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 20 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں دس مرد اور دس خواتین کھلاڑی شامل ہیں مرد کھلاڑیوں میں پاکستان واپڈا کے حافظ طاہر، سوئی سدرن گیس کے محسن خان اورمحمد فیصل، پاکستان آرمی کے حبیب ظفر، خیبرپختونخوا کے محمد فرمان اور باسط علی، پنجاب کے عاقب شاہ، سندھ کے غلام حسین، اسلام آباد کے حبیب اللہ اور ہائرایجوکیشن کمیشن کے محمد عمران شامل ہیں۔