اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):عالمی سطح پر مالیاتی استحکام کے لئے سرمایہ کاری کے حوالے سے لچک پیدا کرنی ہو گی ۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے کہا ہے کہ کورونا کی عالمی وباء کے باعث سرمایہ کاری بری طرح متاثر ہوئی ہے جس سے فنانشل مارکیٹس پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور سرمایہ کا انخلاء ہوا ہے ۔
عالمی ادارے نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر فنانشل مارکیٹ کے استحکام کے لئے سرمایہ کاری کی پالیسیوں میں لچک پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مختلف مارکیٹس اور بالخصوص ترقی پذیر ممالک سے سرمایہ کا انخلاء روکا جاسکے ۔
آئی ایم ایف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ مالیاتی استحکام کے لئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مربوط اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ فنانشل مارکیٹس کے تحفظ کے ساتھ ساتھ سرمائے کے انخلاء کو روک کر پائیدار ترقی کے مطلوبہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے سکے ۔