عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل سے نمٹنے کے لئے اسلامک کلائمیٹ فنانس اہم کردار کی حامل ہے،رپورٹ

122
London Stock Exchange Group
London Stock Exchange Group

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل سے نمٹنے کے لئے اسلامک کلائمیٹ فنانس اہم کردار کی حامل ہے۔ لندن سٹاک ایکسچینج گروپ کی اسلامک فنانس ڈویلپمنٹ رپورٹ 2024 کے مطابق دنیا بھر میں 1981 مختلف ادارے اسلامک فنانشل سروسز فراہم کررہے ہیں ، جن کے مطابق اثاثہ جات کی مالیت 4.9 ٹریلین ڈالر ہے اور یہ ادارے دنیا کے 120 ممالک میں خدمات فراہم کررہے ہیں۔

دوسری جانب کلائمیٹ پالیسی انیشی ایٹو کی کلائمیٹ فنانس رپورٹ 2023 کے مطابق 2022 میں کلائمیٹ فنانس کا سالانہ حجم 1.3 ٹریلین ڈالر تک بڑھ گیا اور عالمی بینک گروپ 38.6 ارب ڈالر کے ساتھ اس کا سب سے بڑا شراکت دار تھا۔ رپورٹ کے مطابق 2030 تک ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل کےخاتمے کے لئے کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں 9 ٹریلین ڈالر کی ضرورت ہو گی۔

واضح رہے کہ اسلامک کلائمیٹ فنانسنگ ،زراعت، واٹرمینجمنٹ ، ویسٹ مینجمنٹ سمیت دیگر شعبوں میں ماحولیاتی مسائل کے خاتمہ کے لئے فنانسنگ کی خدمات کی فراہمی کے ساتھ نمایاں کردار اداکررہاہے۔