- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) پی) عالمی سکس ریڈ اینڈ ٹیم ایونٹ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے سلسلے میں قومی کیوئسٹس کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ ایونٹ 20 سے 30 جولائی تک مصر میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق میگا چیمپئن شپ میں چار کیوئسٹس بابر مسیح‘ اسجد اقبال‘ محمد بلال اور سہیل شہزاد ملک کی نمائندگی کریں گے جبکہ نوید بطور ریفری ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ ایونٹ کے حوالے سے کیوئسٹس بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں، امید ہے کہ قومی ٹیم ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ وطن لوٹے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=11798
- Advertisement -