اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) عالمی سکواش فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 5 نومبر کو جنوبی افریقہ میں ہوگا جس میں پاکستان سکواش فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر ائیر وائس مارشل عامر مسعود پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اجلا س میں مختلف امور پر بات چیت ہوگی جن میں سکواش کے گیمز اور کورٹ کے علاوہ دیگر قوانین بھی شامل ہیں۔ یہ اجلاس دو روز تک جاری رہے گا اسی دوران عامر مسعود عالمی سکواش فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلکس گف سے بھی ملاقات کرکے ان کو پاکستان میں سکواش انٹرنیشنل ایونٹس کیلئے سکیورٹی کے حوالے سے بھی بریفنگ دیں گے۔