عالمی شہرت یافتہ برازیل کے فٹ بالر کاکا اور پرتگال کے سابق کپتان لوئیس فیگو کی ورلڈ ساکر اسٹارز کی پروموشن کے لئے منعقدہ تقریب میں گفتگو

100
انگلش پریمیئر لیگ میں (کل) مزید 5میچز کھیلے جائیں گے

کراچی۔ 10 جنوری (اے پی پی) عالمی شہرت یافتہ برازیل کے فٹ بالر ریکارڈو کاکا اور پرتگال کے سابق کپتان لوئیس فیگو نے اپنی پہلی مرتبہ کراچی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کی ترقی بالخصوص فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنی آمد کے بعد یہاں مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ دنیائے فٹ بال کے دو بڑے نام کاکا اور لیوئس فیگو ورلڈ ساکر اسٹارز کی پروموشن اور فٹ بال فینز کو سال نو کا یادگار تحفہ دینے کیلئے کراچی پہنچے ہیں۔ تقریب میں دونوں کھلاڑیوں نے شائیقین کو آٹوگراف دیئے اور ریمپ پر آکر تقریب میں موجود مہمانوں کو محظوظ بھی کیا۔ برازیل کے اسٹار فٹ بالر کاکا نے کہا کہ میرے لئے پاکستان آنا اعزاز کی بات ہے، اس سے قبل میں نے کبھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ان کا پاکستان آنا فٹ بال کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ کاکا نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ پاکستان میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ پرتگال کے سابق کپتان لوئیس فیگو نے کہا کہ میرا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے، کراچی کے لوگوں نے بے پناہ محبت دی ہے، پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور ٹیلنٹ بھی موجود ہے، البتہ مواقعوں کی کمی کی وجہ سے فٹ بالر اپنے ٹیلنٹ کو ظاہر نہیں کر پارہے۔