32.1 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومشوبزعالمی شہرت یافتہ موسیقار ماسٹر نذیر علی کی 21ویں برسی منائی گئی

عالمی شہرت یافتہ موسیقار ماسٹر نذیر علی کی 21ویں برسی منائی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):عالمی شہرت یافتہ موسیقارماسٹر نذیر علی کی 21ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی۔ نذیر علی گھکڑمنڈی (ضلع گوجرانوالہ) میں پیدا ہوئے۔

نذیر علی نے موسیقی کی تعلیم استاد اختر حسین اکھیاں سے حاصل کی اور بچپن ہی سے فلمی موسیقی ترتیب دینے میں مہارت حاصل کی، نذیر علی کو ’’دھمال کا بادشاہ‘‘ بھی کہا جاتا ہے، ’’لال میری پت رکھیو بلا جھولے لعلنڑں‘‘ نے نذیر علی کو فلم انڈسٹری کے عظیم موسیقاروں کی صف میں لا کھڑا کیا۔

- Advertisement -

عوامی پذیرائی حاصل کرنے والے ان کے دیگر دھمالوں میں ’’حسینی لال قلندر، میرے گھم تال قلندر، شہباز کرے پرواز، بری بری امام باری، سجنون یہ نگری داتا دی‘‘ شامل ہیں۔نذیر علی نے 5 جنوری 2003 ء کو لاہور میں وفات پائی اور فیصل ٹاؤن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=427185

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں