23.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںعالمی طاقتیں ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات دوبارہ...

عالمی طاقتیں ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات دوبارہ شروع کریں، ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے

- Advertisement -

ویانا۔30نومبر (اے پی پی):بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے )کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے دنیا کے سربراہان پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام کے حوالے سے دوبارہ مذاکرات شروع کریں۔

روسی خبر رساں ادارے مطابق انہوں نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو نٹرویو کے دوران عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ ایران کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کریں اور افزودہ یورینیم کے ذخائر سے لاحق خطرات کو نظر انداز نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے ارد گرد کی صورتحال بہت غیر یقینی ہے اور عالمی طاقتیں ایران کے ساتھ دوبارہ بات چیت کریں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415355

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں