- Advertisement -
واشنگٹن ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی انتقامی سیاست کے باوجود عالمی عدالتوں میں اسرائیلی ریاست کا تعاقب جاری رکھیں گے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق پی ایل او کے ہائی کشمنر جنرل حسام زملط نے واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا میں تنظیم آزادی فلسطین کے نمائندہ دفتر کی بندش کا فیصلہ فلسطینیوں کودباو¿ میں لانے کی کوشش ہے مگر امریکی فیصلے کے باوجود عالمی عدالتوں میں اسرائیلی ریاست کے خلاف اقدامات جاری رکھیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=113401
- Advertisement -