ماسکو۔ 31مئی (اے پی پی)فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام 14 جون سے شروع ہونے والے عالمی فٹ بال کپ میں مجموعی طور پر 32 ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس میگا ایونٹ میں کل 64 میچ کھیلے جائیں گے جیسے دیکھنے کےلئے تقریباً 10 لاکھ سے زائد غیر ملکی شائقین روس کا رخ کریں …
عالمی فٹ بال کپ مےں 32 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کےلئے ایکشن میں نظر آئینگی، فٹ بال ورلڈ کپ 2018ءکی چیمپئن ٹیم کو 38 ملین ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی

مزید خبریں
ماسکو۔ 31مئی (اے پی پی)فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام 14 جون سے شروع ہونے والے عالمی فٹ بال کپ میں مجموعی طور پر 32 ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس میگا ایونٹ میں کل 64 میچ کھیلے جائیں گے جیسے دیکھنے کےلئے تقریباً 10 لاکھ سے زائد غیر ملکی شائقین روس کا رخ کریں گے۔ اعداد و شمار اکھٹا کرنے والے ایک ادارے کے مطابق فٹ بال کے رواں سال عالمی کپ کو صرف ٹی وی پر ہی دیکھنے والوں کی تعداد 3.2 بلین ہو گی، جو دنیا کی تقریبا نصف آبادی کے برابر ہے۔ ٹورنامنٹ میں آئس لینڈ اور پاناما کی ٹیمیں پہلی بار کوالیفائی کرتے ہوئے حصہ لیں گی۔ ایران دوسری مرتبہ عالمی کپ کھیلے گا۔ یہ پہلی بار ہوگا جب فٹ بال ورلڈ کپ کے میچ دو براعظموں، یورپ اور ایشیا میں کھیلے جائیں اور ان عالمی مقابلوں میں سب سے کم درجہ بندی 65 روس کی اور سعودی عرب 63 کی ہے۔








