عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

89
پیٹرول پمپوں کے تیل کی کوالٹی کی چیکنگ جاری، پٹرول سیمپل کی منفی رپورٹ والوں کو سیل کیا جائے گا، ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریزبہاولنگر

سنگا پور۔ 03 فروری (اے پی پی) امریکا اور ایران کے درمیان پیدا ہونے والی تازہ سفارتی کشیدگی اور روس کی طرف سے تیل کی پیداوار میںکمی نے عالمی منڈی پر اپنے اثرات مرتب کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ایشیائی تیل مارکیٹ میں جمعہ کو خام تیل کے نرخ بلند رہے،سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت لائٹ امریکی کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی) کے نرخ 28 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 53.82 ڈالر فی بیرل ہو گئے۔ برنٹ نارتھ کروڈ کی سپلائی 21 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 56.77 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی۔