عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

55

سنگاپور ۔ 29 نومبر (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ جی ٹوئنٹی کے سالانہ اجلاس سے حوصلہ افزاءنتائج کا کی امید ہے۔ نیویارک مرکنٹائل طے ہونے والے سودوں کے تحت سنگا پور مرکنٹائل میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (امریکی کروڈ)کے وقفے کے بعد سودے20 سینٹ بڑھ کر 50.49 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کی دسمبر کے لیے سپلائی کے سودے 6سینٹ اضافے کے ساتھ58.76 ڈالر فی بیرل طے پائے۔