سنگاپور ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ کم ہو گئے جس کی وجہ عالمی ادارہ مالیات آئی ایم ایف کی جانب سے 2018/19 کے لئے عالمی ترقی کی رفتار کے اندازوں میں کمی لانا ہے تاہم خیلج میکسیکو سے خام تیل کی پیداوار سمندری طوفان کے باعث بند ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں کو مجموعی طور استحکام رہا ۔سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں بدھ کو نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت برنٹ کروڈ کی نومبر کے لئے سپلائی21 سینٹ کمی کے ساتھ 84.79 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ ڈبلیو ٹی آئی کی سپلائی 34 سینٹ کی کمی کے ساتھ 74.62 ڈالر فی بیرل میں طے پائی۔