عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

85
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

لندن ۔ 10فروری(اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہو گئے ۔ لندن سپاٹ گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ مسلسل تین ماہ تک بلند رہنے کے بعد گرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔ لندن سپاٹ میں سونے کی فی اونس نرخ میں 0.6فیصد کمی آئی اور مارچ کیلئے فیوچر ٹریڈنگ 1244.67ڈالر فی اونس میں طے پائی ۔ سپاٹ چاندی کے نرخ بھی 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 17.67ڈالر اور پلاڈیم کے 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 776.97 ڈالر فی اونس رہے ۔