لندن ۔ 4 اگست (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ گذشتہ تین ہفتے تک بلند سطح پر رہنے کے بعد نیچے آنا شروع ہو گئے۔امریکا میں بیروزگاری کی شرح میں کمی آنے کی رپورٹ اور ڈالر کی قدر مستحکم ہونے سے لندن سپاٹ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں0.6 فیصد کمی آئی اور فیوچر ٹریڈنگ 1355.61 ڈالر فی اونس میں ہوئی،گزشتہ منگل کو سونے کے …
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ نیچے آنا شروع ہو گئے
لندن ۔ 4 اگست (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ گذشتہ تین ہفتے تک بلند سطح پر رہنے کے بعد نیچے آنا شروع ہو گئے۔امریکا میں بیروزگاری کی شرح میں کمی آنے کی رپورٹ اور ڈالر کی قدر مستحکم ہونے سے لندن سپاٹ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں0.6 فیصد کمی آئی اور فیوچر ٹریڈنگ 1355.61 ڈالر فی اونس میں ہوئی،گزشتہ منگل کو سونے کے نرخ جولائی میں بلند ترین سطح 1367.90 ڈالر تک آئے تھے اس وقت مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 53 ہزار روپے سے بھی تجاوز کر چکے تھے۔لندن سپاٹ میں پلاڈیم کے نرخ بھی 1.1 فیصد کمی کے ساتھ 708.10 ڈالر فی اونس اور چاندی کے نرخ 1.3 فیصد کمی کے ساتھ 20.35 دالر فی اونس میں طے ہوئے،بدھ کو چاندی کے ریٹ سال کی بلند ترین سطح 20.78ڈالر فی اونس پر آ گئے تھے۔









