واشنگٹن۔ 3 اپریل (اے پی پی)عالمی مارکیٹ میں پہلی مرتبہ تیل کی فی بیرل قیمت بلند سطح پر پہنچ گئی ہے اور گزشتہ روز تیل کے سودے 69 ڈالر فی بیرل میں ہوئے ہیں جبکہ ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف مزید پابندیاں عاید کی جاتی ہیں اور وینزویلا میں سیاسی بحران جار ی رہتا ہے تو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ امریکا ایران کے خلاف مزید پابندیوں پر غور کررہا ہے اور اس کی پابندیوں کے شکار وینزویلا کے خام تیل کے ایک اہم ٹرمینل نے ایک مرتبہ پھر اپنی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ ان دونوں ممالک کی تیل کی برآمدات پر پابندیوں سے عالمی مارکیٹ میں رسد میں کمی واقع ہوئی ہے اور گذشتہ سال نومبر کے بعد پہلی مرتبہ برینٹ خام تیل کی قیمت 69.50 ڈالرز ہوگئی تھی۔