اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے2021کیلئے تین ترجیحات کا تعین کیا ہے۔ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹا لینا جارجیوا نے رواں سال کیلئے تین بنیادی ترجیحات کا تعین کیا ہے ۔ جن میں بحران سے نکلنے کی پائیدار حکمت عملی ، پائیدار اور مربوط اقتصادی بحالی اور امیر و غریب ممالک میں بڑھتے ہوئے فرق کو ختم کرنا ہے۔ آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے کہا ہے کہ ہمیں صحت کے بحران سے نکلنے کے حوالہ سے متعدد غیر یقنیوں کا سامنا ہے جن کا حل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک میں بڑھتی ہوئی عدم مساوات کے خاتمہ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر درپیش چیلنجز کے خاتمہ کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو یقینی بنانا چاہئے۔