23.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںعالمی مسائل اور بحرانوں سے خواتین غیر متناسب طور پر متاثر ہوئی...

عالمی مسائل اور بحرانوں سے خواتین غیر متناسب طور پر متاثر ہوئی ہیں، حنا ربانی کھر کا نیویارک میں "فیمنسٹ فارن پالیسی” کے موضوع پر تقریب سے خطاب

- Advertisement -

نیویارک۔22ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ عالمی مسائل اور بحرانوں سے خواتین غیر متناسب طور پر متاثر ہوئی ہیں، بین الاقوامی امن، سلامتی اور ترقی اور خاص طور پر موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کے لئے خواتین رہنماؤں کی آواز کی بڑی اہمیت ہے، پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب نے 650,000 سے زائد حاملہ خواتین کی صحت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نیویارک میں "فیمنسٹ فارن پالیسی” کے موضوع پر ایک تقریب سے اپنے خطاب میں کیا۔ تقریب کا انعقاد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر کیا گیا ۔

- Advertisement -

حنا ربانی کھر نے اس بات پر زور دیا کہ فیمنسٹ فارن پالیسی کو عملی شکل دینے کے لیے خواتین رہنماؤں کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ خواتین تنازعات اور بحرانوں سے غیر متناسب طور پر متاثر ہوتی ہیں، اس تناظر میں انہیں اصولوں سے سچی وابستگی ظاہر کرنے کی ضرورت ہے۔

جرمنی کے زیر اہتمام، اس تقریب میں خواتین وزراء اور رہنماؤں نے شرکت کی جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے لیے نیویارک میں موجود ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=328675

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں