عالمی معیشت میں سست روی باعث ورلڈ بینک نے 2019ءکیلئے بین الاقوامی اقتصادی شرح نمو میں کمی کر دی

81

واشنگٹن ۔ 5 جون (اے پی پی) عالمی معیشت میں سست روی باعث ورلڈ بینک نے 2019ءکیلئے بین الاقوامی اقتصادی شرح نمو میں کمی کر دی۔ عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں معاشی سست روی کے باعث رواں سال کے دوران عالمی معیشت کی شرح نمو میں کمی کا امکان ہے اور سال 2019ءکیلئے عالمی اقتصادی شرح نمو 2.6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جبکہ قبل ازیں رواں سال جنوری میں کی جانے والی پیشنگوئی میں عالمی بینک نے شرح نمو میں 3.33 فیصد کی توقع ظاہر کی تھی جبکہ گذشتہ سال 2018ءکے دوران عالمی معیشت کی شرح ترقی 3 فیصد رہی تھی