راولپنڈی۔3اکتوبر (اے پی پی):انٹرنیشنل ملٹری اسپورٹس کونسل کے زیر اہتمام 53 ویں عالمی ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ (شاٹ گن) 2021 کی افتتاحی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی ۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر لاہور ، لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد پاک فوج کی لاہور گیریژن شوٹنگ گیلری میں کی گیا ۔
یہ دوسرا موقع ہے کہ پاکستان میں اس بین الاقوامی ملٹری چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 سے زائد شرکاء میں روس ، فرانس ، سری لنکا ، فلسطین ، کینیا کے 41 بین الاقوامی شوٹرز "کھیلوں کے ذریعے دوستی موٹؤ”کے تحت شامل ہوئےہیں۔ چیمپئن شپ میں تقریب میں (Guinea)کے علاوہ ایران اور نیپال کے حکام بھی موجود تھے۔
تقریب میں سی آئی ایس ایم کے نمائندوں ، معززین ، سفارت کاروں اور تماشائیوں کی بڑی تعداد نے رنگا رنگ اور متاثر کن افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ چیمپئن شپ 9 اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں مختلف شاٹ گن شوٹنگ ایونٹس شامل ہیں۔