عالمی منڈیوں میں تانبے کی قیمتوں میں کمی

87

لندن ۔ 4 مئی (اے پی پی)عالمی منڈیوں میں تانبے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان رہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز لندن میٹل ایکسچینج میں تانبے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 3.5فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 5600ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں تانبے کی قیمتوں میں کمی کا تناسب 0.6فیصد رہا اورمستقبل خریداری کے معاہدے 6757ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔