لندن ۔5ستمبر (اے پی پی):عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کئی ماہ کی کم ترین سطح پر رہنے کے بعد جمعرات کو بڑھ گئیں ۔اس اضافے کی بڑی وجہ تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی جانب سے آئندہ ماہ کے لئے پیداوار میں اضافے کی منصوبہ بندی میں تاخیر کرنے اور امریکی انونٹریز میں کمی واقع ہونے کے خدشات ہیں ۔لندن مرکنٹائل ایکس چینج کے مارننگ ٹرید میں …
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

مزید خبریں
لندن ۔5ستمبر (اے پی پی):عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کئی ماہ کی کم ترین سطح پر رہنے کے بعد جمعرات کو بڑھ گئیں ۔اس اضافے کی بڑی وجہ تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی جانب سے آئندہ ماہ کے لئے پیداوار میں اضافے کی منصوبہ بندی میں تاخیر کرنے اور امریکی انونٹریز میں کمی واقع ہونے کے خدشات ہیں ۔لندن مرکنٹائل ایکس چینج کے مارننگ ٹرید میں جمعرات کو نومبر کے لیے برینٹ کروڈ کے سودے 15 سینٹ یا 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 72.85 ڈالر پر طے پائے جو گزشتہ سیشن میں 1.4 فیصد کمی کے بعد 27 جون 2023 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر تھے۔
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کے اکتوبر کے لئے سودے 15 سینٹ یا 0.22 فیصد اضافے کے ساتھ 69.35 ڈالر پر رہے جو بدھ کو 1.6 فیصد کمی کے بعد 11 دسمبر کے بعد کی کم ترین سطح ہے۔








