عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بدھ کے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث قیمتیں گزشتہ سیشن میں دیکھی گئی تقریباً چار ماہ کی کم ترین سطح کے قریب برقرار رہیں۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار

مزید خبریں
ٹوکیو۔24جون (اے پی پی):عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بدھ کے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث قیمتیں گزشتہ سیشن میں دیکھی گئی تقریباً چار ماہ کی کم ترین سطح کے قریب برقرار رہیں۔وام کے مطابق برینٹ خام تیل کے فیوچرز 37 سینٹ یا 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 76.71 امریکی ڈالر فی بیرل میں طے پائےجبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے فیوچرز 36 سینٹ یا 0.5 فیصد کمی کے بعد 72.85 ڈالر فی بیرل تک گر گئے۔








