عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد کمی

92

نیو یارک۔ 05 مئی (اے پی پی) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ سال 30 نومبر کے بعد خام تیل کی کم ترین سطح ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق نیو یارک میں یوایس کروڈ کی قیمتوں میں 2.33 ڈالر یا 4.9 فیصد فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 45.49 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔برنٹ کروڈ کے تحت قیمتوں میں 4.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 48.43 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔