نیویارک ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ اوپیک کی جانب سے کروڈ کی پیداوار میں کمی برقرار رکھنے کا فیصلہ ہے۔نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں جنوری کے لئے برنٹ کروڈ کی سپلائی کے سودے81 سینٹ اضافہ کے ساتھ 67.20 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ ( ڈبلیو ٹی آئی) کے سودے 59سینٹ اضافہ کے ساتھ 61.11 ڈالر فی بیرل طے پائے۔