عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان

115
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

لندن ۔ 03 مارچ (اے پی پی) عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان رہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.8فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 1239.43ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ سنگاپور میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.4فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 1244.72ڈالر میں طے گئے گئے۔