عالمی منڈی میں پام آئل کے نرخوں میں اضافے کے بعد گھی اور خوردنی تیل کی فی لیٹر قیمت میں 2 سے 10 روپے کا اضافہ

139

کراچی ۔ 26 جنوری (اے پی پی) عالمی مارکیٹس میں پام آئل کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر گھی اور خوردنی تیل کی فی لیٹر قیمت میں 2 سے 10 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ مقامی منڈی کے ذرائع کے مطابق گھی اور خوردنی تیل بنانے والے متعدد برانڈز نے گھی کی قیمت 8 روپے فی لیٹر اور خوردنی تیل کی قیمت 10 روپے فی لیٹر تک بڑھا دی ہے جبکہ بعض اداروں نے ایک لیٹر پیک کے گھی کی قیمت 2 روپے اور ایک لیٹر پا¶چ کی قیمت ایک روپے بڑھائی ہے۔