عالمی منڈی میں کافی کے نرخوں میں اضافہ

109

لندن ۔ 9 اگست (اے پی پی)عالمی منڈی میں کافی کے نرخ بڑھ گئے،آئی سی ای ایکس چینج میں عربیکا کافی کی ستمبر کے لئے سپلائی 1.35 اضافے کے ساتھ 1.4340 ڈالر فی پاﺅنڈ رہی۔ستمبر کے لئے روبسٹا کافی کی سپلائی 12 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 2,175 ڈالر فی ٹن میں طے پائی۔اسی ماہ کے لئے نیو یارک کوکا کی سپلائی 24 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 2,053 ڈالر فی ٹن اور لندن کوکا کے نرخ 15 پاﺅنڈ کے اضافے کے ساتھ 1,599 پاﺅنڈ فی ٹن رہی۔آئی سی ای ایکس چینج میں خام چینی کی اکتوبر کے لئے سپلائی 13.82 سینٹ فی پاﺅنڈ اور اکتوبر کے لئے سفید چینی کی سپلائی 382.60 ڈالر فی ٹن میں طے پائی۔