نیویارک۔ 06 اکتوبر (اے پی پی)عالمی منڈی میں کافی کے نرخ کم ہوگئے جبکہ چینی کے نرخ بڑھ گئے۔آئی سی ای ایکسچینج میں روبسٹا کافی کی نومبر کےلئے سپلائی 15ڈالر کی کمی کے ساتھ 2000 ڈالر فی ٹن پر طے ہوئی۔دسمبر کے لئے ربیکا کافی 2.05 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 1.272 ڈالر فی پونڈ میں خریدی گئی۔ دسمبر کےلئے سفید چینی کی سپلائی 1.90 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 377.60 ڈالر فی ٹن پر خریدی گئی۔ سفید چینی تھائی لینڈ اور وسطی امریکا سے مارکیٹ میں ابھی نہیں آرہی جبکہ برازیل نے اس کی پیداوار کم کردی ہے۔آئندہ سال مارچ کےلئے خام چینی کے سودے 14.39ڈالر فی پونڈ پر طے ہوئے۔ دسمبر کےلئے لندن کوکا کی سپلائی 21 پاﺅنڈ کے اضافے کے ساتھ 1,579 پاﺅنڈ سٹرلنگ فی ٹن اور نیویارک کوکا 2084 ڈالر فی ٹن میں طے ہوئی۔