عالمی منڈی میں کھانے پینے کی اشیاء مسلسل مہنگی ہو رہی ہیں، پاکستان میں قیمتیں بڑھنے کا تناسب دنیا سے کم ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

131
Fawad Chaudhry
Fawad Chaudhry

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں کھانے پینے کی اشیاءاس وقت مسلسل مہنگی ہو رہی ہیں، پاکستان بھی دنیا سے علیحدہ نہیں لیکن ہمارے ہاں قیمتیں بڑھنے کا تناسب نہ صرف دنیا سے کم رہا ہے بلکہ فی کس آمدن میں اضافے نے مہنگائی کے اثرات کو کافی کم کیا ہے۔

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کی بنیادی وجہ کورونا وائرس کا کامیاب مقابلہ ہے۔