24.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومتجارتی خبریںعالمی نمائش میں شرکت کیلئے غیر ملکی خریداروں سے رابطے جاری ،...

عالمی نمائش میں شرکت کیلئے غیر ملکی خریداروں سے رابطے جاری ، روایتی خریداروں کے علاوہ نئے خریداروں کو راغب کرینگے ، پی سی ایم ای اے

- Advertisement -

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عتیق الرحمان اور وائس چیئرمین ریاض احمد نے کہا ہے کہ رواں سال اکتوبر میں منعقد ہونے والی ہاتھ سے بنے قالینوں کی 41ویں عالمی نمائش کی تیاریوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے کر انہیں ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں، مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی خریداروں سے رابطے جاری ہیں اور رواں سال منعقد ہونے والی نمائش میں روایتی خریداروں کے علاوہ نئے خریداروں کو بھی راغب کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نےاتوار کو عالمی نمائش کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرپیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک، چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اعجاز الرحمان، پی سی ایم ای اے کے سینئر ممبر عثمان اشرف ، میجر (ر) اختر نذیر، سعید خان ، سیکرٹری محمد ریاض سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں بھارتی جارحیت کی مذمت اور بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاکستان کی افواج کو بھرپور خراج تحسین بھی پیش کیا گیا ۔

- Advertisement -

میاں عتیق الرحمان اور ریاض احمد نے کہا کہ اکتوبر میں منعقد ہونے والی عالمی نمائش ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ،مینو فیکچررز اور برآمد کنندگان پر عزم ہیں کہ ہم نے انفرادی اور اجتماعی طور پر عالمی ایونٹ کی کامیابی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے پیٹرن کی تیاری کے لئے بھی مشاورت کا آغاز کر دیا ہے ،

نمائش کی مقامی اور عالمی سطح پر بھرپور تشہیر بھی کی جائے گی ،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے متعلقہ حکام سے بھی تسلسل کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور ان سے تکنیکی معاونت بھی حاصل کی جارہی ہے ۔

میاں عتیق الرحمان اور ریاض احمد نے کہا کہ حکومت سے اپیل کی کہ متعلقہ اداروں کو ایسوسی ایشن کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے پابند کیا جائے خصوصاً بیرون ممالک سے آنے والے غیر ملکی خریداروں کو ویزوں کے حصول میں آسانی فراہم کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی نمائش کے افتتاح کے لئے اعلیٰ حکومتی شخصیات اور سرکاری حکام کو بھی مدعو کیا جائے گا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595593

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں