عالمی نمبر ایک آئیگا سوئیٹک کے بعد دفاعی چیمپئن ایلینا ریباکینا بھی ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر

89
9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

لندن۔13جولائی (اے پی پی): پولینڈ کی ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک کے بعد ٹورنامنٹ کی دفاعی چیمپئن قزاخستان کی ایلینا ریبا کینا بھی ومبلڈن اوپن ٹینس میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔

ایلینا ریباکینا کو تیونس کی اونس جبیرنے شکست دے کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔اس فتح کے ساتھ ہی اونس جبیرنے گزشتہ سال کے فائنل میں اپنی شکست کا بدلہ بھی چکا دیا۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

جمعرات کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں تیونس کی اونس جبیرنے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قزاخستان کی دفاعی چیمپئن ایلینا ریبا کینا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(5-7)، 4-6 اور 1-6سے شکست دے کر نہ صرف میگا ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں بیلاروس کی سیکنڈ سیڈڈ آریانا سبالینکا نے امریکی حریف کھلاڑی میڈیسن کیز کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6اور 4-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔