لندن۔28جون (اے پی پی):سربیا کے شہرت یافتہ ٹینس سٹار، ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ ،ناروے کے ٹینس سٹار کیسپر رڈ ، ہسپانوی ٹینس کھلاڑی کارلوس الکاراز اور برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ پولینڈ کے ہربرٹ ہرکاز اور ہسپانوی ٹینس کھلاڑی پابلو کیرینو ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ باہر ہوگئے۔
سربین سٹار نے میگا ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں پہلے میچ میں حریف جنوبی کورین کھلاڑی کوون سون وو کو شکست دی۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں شروع ہو چکے ہیں ۔ 20 گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے نوویک جوکووچ نے مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں حریف جنوبی کورین کھلاڑی کوون سون وو کو 3-6، 6-3، 3-6 اور 4-6 سے شکست دی اور دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔
سربین سٹار نوویک جوکووچ مجموعی طور پر 21 ویں گرینڈ سلام کے لئے کوشاں ہیں ۔ناروے کے ٹینس کھلاڑی کیسپر رڈ نے ہسپانوی حریف کھلاڑی البرٹ راموس کو 6-7(1-11)،و 6-7(1-11) سے شکست دی۔ برطانوی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے بھی دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
انہوں نے مینز سنگلز ابتدائی رائونڈ میں آسٹریلین حریف کھلاڑی جیمز ڈک ورتھ کو 6-4، 3-6، 2-6اور 4-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کا فاتحا نہ آغاز کر دیا۔\