عالمی نمبر ون ایگا سویٹیک اورآرینا سبلینکا کی فتوحات برقرار،میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

77
9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

میڈرڈ۔5مئی (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون ایگا سویٹیک اور بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آرینا سبلینکا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز میں اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں پہنچ گئیں۔ 21 سالہ ایگا سویٹیک نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائن  ل رائونڈ میں روسی حریف کھلاڑی ویرونیکا کدرمیٹووا کو شکست دی جبکہ آرینا سبلینکا نے سیمی فائنل میچ میں حریف یونانی کھلاڑی ماریا سکاری کو مات دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ایگا سویٹیک نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی ویرونیکا کدرمیٹووا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور1-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں بیلاروس کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آرینا سبلینکا نے بھی سیمی فائنل لائن عبور کر لی ، انہوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف یونانی کھلاڑی ماریا سکاری کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6اور1-6سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔