عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ (ہفتہ کو) کھیلا جائے گا

54

کوئنز لینڈ ۔ 15 نومبر (اے پی پی) عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ہفتہ کو کوئنز لینڈ میں کھیلا جائیگا۔ میچ نائٹ ہوگا اور برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل پروٹیز نے کینگروز کو تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے واحد ٹی ٹونٹی میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے اور اس اعتبار سے توقع کی جا رہی ہے کہ میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا۔