33.2 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںعالمی چیمپئن آسٹریلیا کیلئے رواں سال بھیانک خواب ثابت، 11 میں سے...

عالمی چیمپئن آسٹریلیا کیلئے رواں سال بھیانک خواب ثابت، 11 میں سے 10 میچز میں شکست

- Advertisement -

پرتھ۔ 04 نومبر (اے پی پی)ریکارڈ پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم کیلئے رواں سال بھیانک خواب ثابت ہوا، 11 میں سے 10 میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس کے ساتھ ساتھ کینگروز کا متواتر ساتویں شکست اور ہوم گراﺅنڈ پر پاور پلے میں کم سکور کا نیا منفی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کا شمار دنیائے کرکٹ کی خطرناک اور ورلڈ کلاس ٹیموں میں کیا جاتا ہے اور اسے ریکارڈ پانچ مرتبہ عالمی ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے لیکن رواں سال اس نے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کئی منفی ریکارڈز اپنے نام کر لئے ہیں، آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہ کینگروز کی متواتر ساتویں شکست ہے جو کہ اس کی بدترین کارکردگی ہے، اس سے قبل 1996ءمیں آسٹریلیا کو متواتر چھ ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے علاوہ رواں سال بھی آسٹریلیا کیلئے ڈراﺅنا خواب ثابت ہوا جس میں وہ 11 میچز میں سے صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کر سکی، گزشتہ 21 ایک روزہ میچز میں کینگروز صرف دو میں فتح یاب رہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=120640

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں