11.6 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 6, 2025
ہومکھیل کی خبریںعالمی چیمپئن جرمن جونیئر ہاکی ٹیم چار میچوں کی سیریز کھیلنے کے...

عالمی چیمپئن جرمن جونیئر ہاکی ٹیم چار میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):عالمی چیمپئن جرمن جونیئر ہاکی ٹیم چار میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ 30 سال بعد بین الاقوامی ہاکی ٹیم پاکستان آئی ہے ، یہ دورہ ملک میں ہاکی کی بحالی کے لئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت یہ اقدام پاکستانی جونیئر کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کھیلوں کا تجربہ فراہم کرنے اور پاکستان کو عالمی ہاکی کے مرکز کے طور پر دوبارہ متعارف کرانے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔

سیریز کا ایک میچ اسلام آباد جبکہ باقی تین میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جس سے شائقین کو ایک شاندار اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔چئیرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے جرمن ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہوئے دونوں ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس سیریز کو پاکستان اور جرمنی کے درمیان کھیلوں کے ذریعے تعلقات مضبوط بنانے کا ایک بہترین موقع قرار دیا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569049

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں