عالمی چیمپئن جرمن ٹیم کے کپتان بسٹین سچیون سٹیگر کا آنسوﺅں کے ساتھ کیریئر اختتام پذیر
جرمنی نے فن لینڈ کو ہرا کر قائد کو یادگار انداز سے رخصت کیا
برلن ۔یکم ستمبر (اے پی پی) عالمی چیمپئن جرمن فٹ بال ٹیم کے کپتان بسٹین سچیون سٹیگر کا آنسوﺅں کے ساتھ انٹرنیشنل کیریئر اختتام پذیر ہو گیا۔ جرمن ٹیم نے فن لینڈ کو انٹرنیشنل فرینڈلی میچ میں 2-0 گولز سے زیر کر کے اپنے قائد کو یادگار انداز سے رخصت کیا۔ سٹیگر نے 2004ءمیں انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور بارہ سالہ کیریئر کے دوران انہیں 121 میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا اور انہوں نے 24 گولز کئے، ان کی زیر قیادت جرمنی کی ٹیم نے عالمی ٹائٹل جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔