اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) عالمی یوم خواندگی کے سلسلہ میں قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) کے زیر اہتمام سیمینار (کل) منگل کو مقامی ہوٹل میں ہو گا۔ سیمینار میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال، وزیر مملکت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن، این سی ایچ ڈی کی چیئرپرسن سینیٹر رزینہ عالم خان، پاکستان میں یونیسکو …
عالمی یوم خواندگی کے سلسلہ میں این سی ایچ ڈی کے زیر اہتمام سیمینار (کل) ہوگا
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) عالمی یوم خواندگی کے سلسلہ میں قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) کے زیر اہتمام سیمینار (کل) منگل کو مقامی ہوٹل میں ہو گا۔ سیمینار میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال، وزیر مملکت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن، این سی ایچ ڈی کی چیئرپرسن سینیٹر رزینہ عالم خان، پاکستان میں یونیسکو کے حکام اور تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے والی مختلف تنظیموں اور اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ سیمینار میں تعلیم کے فروغ، سکولوں میں داخلہ کی شرح میں اضافہ اور ڈراپ آﺅٹ کی شرح کو کم کرنے پر غور کیا جائے گا۔ سیمینار میں این سی ایچ ڈی تعلیم بالغاں کے پروگرام کے آغاز کا بھی اعلان کرے گا۔








