عام انتخابات ،قصور میں ووٹ کاسٹنگ کا عمل پُرامن طریقے سے شروع

125
Vote casting process

قصور۔ 08 فروری (اے پی پی):عام انتخابات 2024ء کے سلسلہ میں آج ملک بھرکی طرح ضلع قصورمیں بھی4قومی اور10صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پرالیکشن ہورہاہے۔

جمعرات کو صبح8بجے سے ووٹ ڈالنے کا عمل پُرامن طریقے اوراچھے ماحول میں شروع ہو گیا ہے۔اس موقع پر قصورپولیس کی طرف سے سیکورٹی کے فول وپروف سخت انتظامات کئے گئے ہیں‘1519پولنگ اسٹیشن پر5800سے زائد پولیس افسران واہلکاران‘ وولنٹیئرز اورریٹائرڈپولیس افسران ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں‘ضلع بھرکی صورتحال کو مانیٹر کرنے کیلئے 176انتہائی حساس پولنگ سٹیشن پر 714سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کیاگیاہے۔

ان انتخابات میں ضلع قصورکے 22لاکھ 46ہزار713خواتین و مردرجسٹرڈووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔اس بار لوگوں کا جوش و خروش یہ ظاہر کر رہا ہے ۔اس حوالے سے پولیس افسران نے”اے پی پی “کوبتایاکہ پولیس عام انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے پرعزم ہے، سکیورٹی کو یقینی بنایا جارہا ہے‘لاء اینڈآرڈراورشہریوں کا تحفظ ہرصورت یقینی بنائیں گے