عام انتخابات اگست 2023 کے بعد ہوں گے ، قبل ازوقت الیکشن کا فیصلہ وزیراعظم شہبازشریف کرینگے،وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ

301

منڈی بہاوالدین۔15اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عام انتخابات اگست 2023 کے بعد ہونگے، قبل ازوقت الیکشن کا فیصلہ وزیراعظم شہبازشریف کرینگے،صدر پاکستان پی ٹی آئی کارکن کی بجائے آئینی طورپر عہدے کو نبھائیں۔عمران خان کبھی الیکشن کی بات کرتے ہیں۔کبھی بڑی تقرری میں مشاورت چاہتے ہیں،انکی سب سے بڑی پریشانی اقتدار کا چھن جاناہے۔ریڈلائن کراس کی گئی توقانون حرکت میں آئے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن منڈی بہاؤ الدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں صدر سپریم کورٹ بار محمد احسن بھون،امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی مشیر ساجد تارڑ،ممتاز احمد تارڑ سابق ایم این اے، جسدیپ سنگھ،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ظہور احمد گوندل ایڈووکیٹ،سیکرٹری بار فراست علی گوندل ایڈووکیٹ،چوہدری شوکت نواز لالیکا،محمد نعیم میکن ایڈووکیٹ،مطیع الرحمن رانجھا ایڈووکیٹ،بابو محمد یامین ایڈووکیٹ،منیبہ کوثر ایڈووکیٹ،،راجہ احتشام ایڈووکیٹ،محمد اعظم وڑائچ شہیدانوالی،شیر محمد گوندل ایڈووکیٹ سمیت وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی،

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ پاکستان میں کریمنل لاء ریفارمز اور وکلا پروٹیکشن بل جلد پارلیمنٹ سے پاس کرایاجائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کو مشکلات سے نکال لیاہے۔حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ،قبل ازوقت الیکشن کا اعلان پی ڈی ایم حکومت کرے گی ، کسی لٹھ برداری یا جتھوں سے چڑھائی سے قبل از وقت الیکشن نہیں ہوسکتے۔عمران خان کی اصل پریشانی اقتدارکا چھن جاناہے۔وہ کبھی الیکشن چاہتے ہیں اور کبھی اہم تعیناتی میں مشاورت چاہتے ہیں ،کوئی ریڈ لائن کراس کریگاتو قانون حرکت میں آئے گا،

انھوں نے کہا کہ صدر پاکستان عارف علوی پی ٹی آئی کے کارکن بن کر کام کرنے کی بجائے آئینی عہدہ کو نبھائیں۔انھوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن منڈی بہاؤ الدین پاکستان کی پہلی بار ہے جہاں حلف اٹھانے کے بعد میں پہلی بارآیاہوں،

انھوں نے کہا کہ وعدے اور سیاست ا کٹھے کرتے ہیں، کریمنل لاء ریفارمز اور وکلاء پروٹیکشن بل پر کام جاری ہے جلد قانون پارلیمنٹ سے پاس کرکے لاگوکردیاجائے گا،جب بھی نظریاتی سرحدوں پر بارکی ضرورت پڑی وکلاء نے ہراول دستے کا کام کیا،ہمیں لڑائی غربت سے کرنی چاہئے جبکہ ہم آپس میں دست وگریباں ہیں،

اس سے قبل وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے چوہدری محمدصادق تارڑ میموریل لائبریری کا افتتاح کیا،بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہماری معیشت بین الاقوامی معیشت کے ساتھ پریشر میں ہے ،ایک دوسرے کا گریبان پکڑنے کی بجائے پاکستان کو اتحاد کی ضرورت ہے،

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مشکلات سے نکل رہا ہے ،اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفاد کی بجائے پاکستان کے استحکام کے لئے کام کریں،حکومت اور اپوزیشن کو یہ سمجھنا چاہئے کہ اگر مل کر نہیں بیٹھیں گے تو ملکی مسائل حل نہیں ہوں گے ، خان صاحب کو ووٹ کی حرمت اور جمہوریت کے تقدس کا خیال ہونا چاہیئے،

عمران خان کبھی الیکشن چاہتے ہیں تو کبھی اہم تعیناتی میں اپنی مشاورت چاہتے ہیں، عمران خان کو سب سے زیادہ پریشانی اقتدار چھن جانے کی ہے، منڈی بہاؤ الدین میں صحافی کالونی کے قیام اور فنڈز کی فراہمی کے باے میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پنجاب میں ہماری حکومت نہیں ہے پنجاب کی موجودہ حکومت کو چائیے کہ صحافیوں کے ساتھ تعلقات اچھے کرے اور منڈی بہا ؤ الدین میں صحافی کالونی کے لئے فنڈ ز اور جگہ فراہم کرے۔