عام انتخابات میں مجموعی ٹرن آﺅٹ51.85 فیصد رہا ،قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی 840 میں سے 832 نشستوں کے نتائج آگئے ہیں، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی 114نشتوں کے ساتھ سبقت لئے ہوئے ہے، پنجاب میں مسلم لیگ(ن)نے سب سے زیادہ 127نشستیں حاصل کی ہے، ڈائریکٹر الیکشن ندیم قاسم کی میڈیا سے بات چیت

52

اسلام آباد ۔ 27جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ عام انتخابات میں مجموعی ٹرن آﺅٹ51.85 فیصد رہا ،صوبہ پنجاب میں 55 فیصد،سندھ میں 48 فیصد، کے پی کے میں 45 اور بلوچستان میں 44 فیصد رہا، سب سے زیادہ ٹرن آﺅٹ پنجاب میں رہا جبکہ سب سے کم بلوچستان میں ریکارڈ کیا گیا، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی 840 میں سے 832 نشستوں کے نتائج آگئے ہیں، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی 114نشتوں کے ساتھ سبقت لئے ہوئے ہے جبکہ پنجاب میں مسلم لیگ(ن)نے سب سے زیادہ 127نشستیں حاصل کی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر الیکشن ندیم قاسم نے جمعہ کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی 114،مسلم لیگ ن نے 63 اور پاکستان پیپلز پارٹی نے 43 نشستیں حاصل کی ہیں، ایم ایم اے 11، متحدہ قومی موومنٹ ہاکستان 6نشستیں حاصل کیں جبکہ 14آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے۔انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ 5 ‘ بلوچستان نیشنل پارٹی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی کی دو ‘ دو ‘ عوامی مسلم لیگ ‘ عوامی نیشنل پارٹی ‘ بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان تحریک انسانیت کی ایک ‘ ایک نشت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں سے 8 نشستوں پر نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔