اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):ملک بھر میں عام انتخابات میں 2ہزار 538 خواجہ سراء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، اسلام آباد کے دو حلقوں سمیت 4 حلقوں میں خواجہ سراء امیدوار ہیں ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ رجسٹرڈ ووٹرز لسٹ کے مطابق آج ہونے والے عام انتخابات میں اڑھائی ہزار سے زائد خواجہ سراء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ وفاقی دارالحکومت کے قومی اسمبلی کے حلقہ سمیت ملک بھر میں 4 نشستوں پر خواجہ سرا بھی امیدوار ہیں ۔
پنجاب سے تعلق رکھنے والی خواجہ سرا نایاب علی قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 46 اور 47 سے امیدوار ہیں، پاکستان میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنیوالی یہ واحد خواجہ سرا ہیں جبکہ دو خواجہ سرا خیبر پختو نخوا اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔خواجہ سراء آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔