مظفرگڑھ۔ 20 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر میاں عثمان علی کی زیر نگرانی جنرل الیکشن 2024 کے سلسلہ میں ضلع مظفرگڑھ میں انتظامات کا سلسلہ جاری ہے اس مقصد کے لیے ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی کی ہدایت پر سیکرٹری آرٹی اے ثناء اللہ ریاض کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کا اجلاس منعقد ہوا۔
سیکرٹری آرٹی ثناء اللہ ریاض نے کہا کہ الیکشن قومی ذمہ داری ہے جس کیلئے ہم سب کو اپنے فرائض ادا کرنا ہونگے،ٹرانسپورٹرز گاڑیوں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں،گاڑیوں کی دستیابی کو یقینی بنائیں،انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز تعاون کریں۔
ہماری کوشش ہوگی کہ ٹرانسپورٹ پلان کے مطابق ہم ٹرانسپورٹرز کو ہر ممکن ریلیف دلوائیں،انہوں نے کہا اگر جنرل الیکشن کیلئے گاڑیوں کا کوٹہ پورا نہ ہوا تو ہمیں سختی کرنا پڑے گی۔