اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کو یاددہانی کرائی ہے کہ عام انتخابات 2018ءکے لئے امیدواران کو جماعتی وابستگی کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ (کل)29 جون ہے، ایسی سیاسی جماعتیں جو اب تک جماعت کے سربراہ یا کسی دیگر عہدیدار کوامیدواران کو جماعتی وابستگی کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار تفویض نہیں کرسکیں کو ہدیات کی جاتی ہے کہ وہ شام 6بجے تک پارٹی سربراہ یا کسی دیگر عہدیدار کو کسی بھی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا ا ختیار دینے کے حوالے سے اتھارٹی لیٹر الیکشن کمیشن کو ای میل کریں جو کہ ریٹرننگ افسران کو ارسال کیا جاسکے تاکہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے میں وقت نہ ہو اور امیدواران کو پارٹی نشانات الاٹ کئے جاسکیں۔