
لاہور۔29 جون(اے پی پی )نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاہے کہ حکومتی امور کی انجام دہی، گورننس کی بہتری اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے سول سرونٹس بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ روزمرہ معاملات کو بہتر کرنا اور نئے چیلنجز سے نبردآزما ہونا سول سرونٹس کی ذمہ داری ہے۔ سول سرونٹس کو تمام امور کی ادائیگی کیلئے پیشہ ورانہ انداز میں کام کرنا ہوتا ہے اور فرائض کی ادائیگی کے دوران کوالٹی اور جسٹس کو مدنظر رکھنا ہوتا ہے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے ان خیالات کا اظہار دربار ہال سول سیکرٹریٹ میں انتظامی سیکرٹریوں کے اجلاس سے اپنے کلیدی خطاب کے دوران کیا۔