عام انتخابات کے موقع پر پنجاب بھر میں 15 ہزار سے زائد ریسکیور ڈیوٹی دے رہے ہیں،ترجمان ریسکیو 1122

77

لاہور۔8فروری (اے پی پی):عام انتخابات 2024 کے موقع پر پنجاب بھر میں 15 ہزار سے زائد ریسکیور ڈیوٹی پر مامورہیں۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق عام انتخابات کے حوالے سے صوبہ بھر میں ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں21 ہزار ریسکیو سکائوٹس (والنٹیئرز)بھی ایمرجنسی سروسز کی معاونت کے لیے متعین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حساس اور اہم پولنگ اسٹیشنز پہ 2597 خصوصی ریسکیو پوسٹیں بنائی گئی ہیں، 824 ایمبولینسز، 362 فائر اینڈ ریسکیو وہیکلز، ایمرجنسی کور فراہم کررہی ہیں۔ ترجمان نے مزید کہاکہ 2200 ریسکیو موٹر بائیک ضروری فرسٹ ایڈ سامان کیساتھ فوری ایمرجنسی سروسز کیلئے دستیاب ہوں گی،الیکشن انتظامات کے علاہ پنجاب بھر میں معمول کے مطابق ریسکیو سروسز24/7 میسر ہوں گی ،

شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری 1122 ڈائل کریں یا قریبی ریسکیو پوسٹ سے رابطہ کریں جبکہ ریسکیو موبائل ایپ سے بھی ریسکیو 1122 کو کال کی جاسکتی ہے۔